اسکندر و چنگيز کے ہاتھوں سے جہاں ميں
سو بار ہوئي حضرت انساں کي قبا چاک
تاريخ امم کا يہ پيام ازلي ہے
‘صاحب نظراں! نشہ قوت ہے خطرناک،
اس سيل سبک سير و زميں گير کے آگے
عقل و نظر و علم و ہنر ہيں خس و خاشاک
لا ديں ہو تو ہے زہر ہلاہل سے بھي بڑھ کر
ہو ديں کي حفاظت ميں تو ہر زہر کا ترياک